وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کے اقدامات جاری

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بہتری کے اقدامات روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ست سرا چوک، چیمہ چوک، محلہ کوٹ احمد شاہ، نیو رسول روڈ اور غلہ منڈی میلاد چوک کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، متعلقہ ادارے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دںیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے کوڑا کرکٹ مخصوص جگہوں پر ہی ڈالیں۔

Exit mobile version