آسام میں قبائلی زمینوں کے احتجاج کے دوران جھڑپیں، 2 ہلاک اور 50 زخمی

بھارتی ریاست آسام میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ضلع کاربی آنگ لانگ میں قبائلی زمینوں پر تجاوزات کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے دکانوں اور بی جے پی رہنما کے گھر کو آگ لگائی اور پولیس پر بھی شدید پتھراؤ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ حالات قابو میں کرنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین حکومت سے اپنی آبائی زمینوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Exit mobile version