پاکستان کے لیجنڈری اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے حال ہی میں دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد مزید دو ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلطان گولڈن نے بتایا کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی فلپ کرنے کے ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ریکارڈ وہ پاکستان کے نام کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے لاہور پہنچنے پر سلطان گولڈن کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومتی سرپرستی میں اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو اسٹنٹ مین کے شعبے میں تربیت دی جا سکے۔
