پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت کا ثبوت: 12 بڈرز دنیا کے مختلف ممالک سے شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ مدت کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائے، جو دنیا کے پانچ براعظموں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اقدام پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج 27 دسمبر کو اعلان کیے جائیں گے، جبکہ اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

پی سی بی اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی یقینی بنائی جا سکے۔

Exit mobile version