پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر برطانیہ میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کیمبرج میں ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ان پر تشدد کیا۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران بیرسٹر شہزاد اکبر کے چہرے پر ضربیں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ناک اور جبڑے کو نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔
