جون 3, 2026

آر آر کمپنی کو اتوار کے روز بھی صفائی کا پابند کیا جائے: حاجی محمد نواز گوندل

ڈنگہ (پ۔ ر) سابقہ مرکزی انجمن تاجران ڈنگہاور انجمن تاجران عبوری کابینہ کے سرپرست‘ ممتاز تاجر حاجی محمد نواز گوندل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صفائی کی پرائیویٹ کمپنی آر ار کو اتوار کے روز بھی بازاروں اور مرکزی سڑکوں کی صفائی کا پابند کیا جائے۔ کمپنی کا عملہ ہفتہ کے روز دن گیارہ بجے بازاروں سے کوڑا اٹھاتا ہے اور پھر غائب ہو کر اتوار کی چھٹی کر کے سوموار دن گیارہ بجے کوڑا اٹھانے آتا ہے۔ ان 48 گھنٹوں میں بازار کھلے ہوتے ہیں ملحقہ محلوں سمیت بازار کا تمام کوڑا دن بھر بازار میں گندگی کا ڈھیر بن جاتا ہے اور بازار سے گزرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ حاجی محمد نواز گوندل نے کہا کہ سابق مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ مینجر آر ار کمپنی داؤد مکی سے میٹنگ میں یہ مطالبہ پیش کیا تو داؤد مکی اور ڈنگہ کے آر ار کمپنی کے منتظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ اب اتوار کو بھی صفائی کی جائے گی۔ 3 ہفتے تک یہ عمل جاری رہا تھا۔ شاہد خان کے تبادلہ کے بعد سے اب تک اتوار کو بازاروں اور محلوں میں 48 گھنٹے تک صفائی نہیں ہو پاتی جس کے نتیجے میں پورے بازار کوڑے کے ڈمپ بن جاتے ہیں اور داخلی سڑکوں پر بھی کوڑا بھر جاتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اور ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں ایکشن لیں اور اتوار کو صفائی کے لئے آر ار عملہ کو پابند کیا جائے۔