لالہ موسیٰ (ادریس احمدسے ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ولایت خاں گنجہ کے ڈیرہ پر عوامی مطالبے کے پیشِ نظر ایک روزہ موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد عوام کو لرنرز لائسنس کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا، جس سے علاقے کے متعدد افراد مستفید ہوئے ،اس موقع پر وقاص اقبال (انٹرنیشنل اناؤنسر)، محمد بلال اقبال پہلوان، محمد وارث مغل، شفقت علی بٹ،محمد اصغر، ظفر اقبال اور دیگر نے نہ صرف کیمپ کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ عوامی رہنمائی اور ضروری سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم معاونت فراہم کی ،اس موقع پر محمد حنیف نے اس عوامی اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے حاجی ولایت خاں کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات عوامی سطح پر نہایت ضروری ہیں، جبکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر عوامی نمائندے کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔جبکہ اس موقع پر شیخ فیصل سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں
حاجی ولایت خاں گنجہ کے ڈیرہ پر ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد
