وفاقی کابینہ نے ویزا کلیئرنس نظام اور نیشنل کینبیز پالیسی کی منظوری دیدی

2025

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی منظوری دے دی، جس کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے ویزے کا حصول شفاف اور محفوظ طریقے سے آسان بنانا ہے۔ کابینہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو ہوا، جس میں نیشنل کینبیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کی بھی توثیق کی گئی، جس کا مقصد ملک میں فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیاسی ہم آہنگی کے لیے تمام جماعتوں سے مذاکرات کے اصولی موقف پر قائم ہے، اور مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Exit mobile version