پاکستانی روئرز نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں 14 گولڈ سمیت 20 میڈلز اپنے نام کر لیے

پاکستانی روئرز نے تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گولڈ، 4 سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل کیے۔

یہ 3 روزہ ایونٹ 8 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان منعقد ہوا، جس میں پاکستانی دستے نے کوچ اصغر علی کی سربراہی میں مختلف کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے۔

فرید محمد عارف نے 6 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت کر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ عنایہ زیدی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین ویمن روئر قرار پائیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی صاحبزادی حوریا فیصل نے بھی ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

Exit mobile version