سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پنجاب پولیس کے افسران کو ورچوئل بلڈ بینک انیشی ایٹو کے تحت رضاکارانہ خون کے عطیے اور انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے پر CC-II (تعریفی اسناد اور نقد انعامات) سے نوازا گیا۔
یہ اعزازات ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ ریجن عرفان الحق سُلہریا اور ڈی ایس پی محمد نواز نے ایک تقریب کے دوران پیش کیے۔ اس موقع پر چوہدری لقمان حسین (آئمہ شاہ جی) کو ان کی سماجی خدمات اور انسان دوست جذبے پر محکمہ پولیس، سول سوسائٹی اور صحافی برادری کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔
سیف سٹی گجرات نے اس موقع پر کہا کہ رضاکارانہ خون کا عطیہ اور بروقت تعاون قیمتی انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ بنتا ہے، اور ایسے افسران پولیس فورس کا مثبت اور انسان دوست چہرہ اجاگر کرتے ہیں۔ پوری قوم ایسے ہیروز پر فخر کرتی ہے۔
