کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ستھرا پنجاب / آرار انووویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں مسیحی برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات ظفر عباس ظفر، ڈائریکٹر آرار انووویشنز وسیم اسد اللہ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کے نمائندگان کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں خوشی کا ماحول رہا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مثبت پیغام کو اجاگر کیا گیا۔
