جون 14, 2026

مانگٹ: چوہدری شہباز افضل مانگٹ کی جانب سے تاریخی ثقافتی ناشتے کا اہتمام

منڈی بہاؤالدین : مانگٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ چوہدری شہباز افضل مانگٹ کی جانب سے ثقافتی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے دوست احباب کے اعزاز میں ایک شاندار اور پُرتکلف ناشتے کا اہتمام اپنے فارم ہاؤس مانگٹ پر کیا گیا، جس میں درجنوں اقسام کی لذیذ اور روایتی ڈشز پیش کی گئیں اور مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔ اس منفرد اور تاریخی تقریب میں علاقے کی معزز شخصیات، دوست احباب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا ماحول خوشگوار، محبت اور بھائی چارے سے بھرپور رہا۔ منتظمین کی جانب سے روایتی علاقائی اور ثقافتی انداز میں میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ایک معروف پنجابی علاقائی گلوکار نے دلکش اور روایتی گیت پیش کر کے اپنی آ2از کا جادو جگایا، جس سے تقریب کی رونق دوبالا ہو گئی اور مہمان خوب محظوظ ہوئے۔


مہمانوں نے چوہدری شہباز افضل مانگٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف ہماری مقامی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ آپس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مانگٹ میں اس نوعیت کی تقریب کا انعقاد ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک مثبت مثال بنے گا۔
آخر میں مہمانوں نے چوہدری شہباز افضل مانگٹ کی فراخ دلی، حسنِ انتظام اور مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ میزبان نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اقدار کو زندہ رکھنا اور دوست احباب کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہی اس تقریب کا اصل مقصد تھا۔