ڈنگہ(پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 34 چوہدری اظہر اقبال ٹوپہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام لاہور کے موقع پر شروع ہونے والی بدل دو نظام تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے 28 دسمبر کو پی پی 34 کی سطح پر بڑا اجتماع عام منعقد کر رہے ہیں۔ جس میں پورے حلقے سے ہزاروں مرد و خواتین اور نوجوان شریک ہوں گے۔ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدل دو نظام تحریک کے آئندہ مراحل، حلقہ پی پی 34 کے مقامی عوامی مسائل، پنجاب کا حالیہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور آمدہ بلدیاتی انتخابات اجتماع عام کے مرکزی موضوعات ہوں گی۔
بدل دو نظام تحریک، جماعت اسلامی حلقہ پی پی 34 اتوار 28 دسمبر کو بڑا اجتماع عام منعقد کرے گی۔ چوہدری اظہر اقبال
