جون 15, 2026

واشنگٹن ٹائمز کا پاکستان کی اہمیت پر اعتراف، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک-امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق امریکی پالیسی میں "انڈیا فرسٹ” دور کا اختتام ہوا اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی۔ مئی کی پاک-بھارت جنگ اور پاکستانی ملٹری کی غیر معمولی کارکردگی نے امریکہ کی نظر میں پاکستان کی قدر بڑھائی۔

واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے تعلقات پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ پاکستانی عسکری قیادت کی نظم و ضبط، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی کو امریکی توقعات سے کہیں زیادہ قرار دیا گیا۔ مئی جنگ کے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ایک اہم ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔

آرٹیکل میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے کردار کو واشنگٹن میں اہمیت دی گئی، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات سے نوازا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں ان کے اعزاز میں لنچ میٹنگ کا انعقاد کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کے لیے پہلی بار ہوا۔

2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے قریب ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور اس کی کامیابی امریکی پالیسی اور اسلام آباد کے رویے سے مشروط ہوگی۔ 2025 میں امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیا کے توازن کو دوبارہ ترتیب دینے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنیادی کردار ادا کیا۔