ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان ایک بار پھر ہینڈ شیک نہیں ہوا۔ اسی طرح ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس سے قبل گروپ میچ کے دوران بھی دونوں کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔
اس سے پہلے ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل سمیت ایونٹ کے تینوں میچز میں بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔ نومبر میں کھیلے گئے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے میچ میں بھی کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، تاہم کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہینڈ شیک دیکھنے میں آتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
