کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری رفاقت علی جوڑا ایڈووکیٹ نے صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ کو بار کی فلاح و بہبود کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر بار کے عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری چوہدری رفاقت علی جوڑا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھاریاں بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری کا مضبوط اور فعال ادارہ ہے اور اس کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کی بہتری، سہولیات میں اضافے اور وکلاء کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے وہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
چوہدری رفاقت علی جوڑا ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ کھاریاں بار کے کافے ٹیریا سمیت دیگر تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کی مکمل ذمہ داری انہوں نے اپنے ذمے لے لی ہے، جو معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے، تاکہ وکلاء کو جدید اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عملی اور مثبت اقدامات بار ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور وکلاء کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
آخر میں وکلاء برادری نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور یکجہتی کے ذریعے کھاریاں بار ایسوسی ایشن ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گی۔
کھاریاں بار کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا اقدام، جنرل سیکرٹری رفاقت علی جوڑا کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا چیک
