گجرات ( بیوروچیف)
گجرات جمخانہ کے سالانہ انتخابات میں خرم الطاف بھٹی نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 460 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ سیکرٹری جمخانہ منتخب ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ان کے مدِمقابل امیدوار جاوید بٹ 340 ووٹ حاصل کر سکے۔
انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا کہ جمخانہ کے ممبران نے ایک بار پھر قیادت، تجربے اور بہتر انتظامی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری خرم الطاف بھٹی کی کامیابی کو جمخانہ کی تاریخ کی اہم اور یادگار فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ سٹی 53 نیوز نے انتخابات کے آغاز سے قبل ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ یہ تاریخی معرکہ خرم الطاف بھٹی اور ان کے ساتھیوں کے نام ہوگا، جو نتیجہ سامنے آنے پر درست ثابت ہوئی۔
کامیابی کے بعد حامیوں اور دوست احباب کی جانب سے خرم الطاف بھٹی کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جمخانہ میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا
