گجرات (بیورو رپورٹ)
گجرات جم خانہ میں سیکرٹری برائے سال 2025/26 کی پوزیشن کے لیے آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس اہم عہدے کے لیے امیدوار چوہدری خرم الطاف بھٹی اور جاوید بٹ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری خرم الطاف بھٹی، جو اس سے قبل بھی سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ایک بار پھر مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کی سابقہ کارکردگی، بہتر انتظامی امور اور ممبران کے مسائل کے حل کے باعث انہیں واضح برتری حاصل ہے۔
ووٹنگ کے دوران ووٹرز کو ایک بار پھر بہتر انتظام، مثبت تبدیلی اور جم خانہ کی بہتری کے لیے درست انتخاب کی اپیل کی جا رہی ہے۔ چوہدری خرم الطاف بھٹی کو ان کی خدمت، خلوص اور اراکین کے ساتھ قریبی رابطے کی بنیاد پر بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
انتخابی نتائج کا اعلان ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
