جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران مغویہ کو بازیاب کرایا گیا جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
