صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں عراقی حکام نے بغداد میں ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر کا دورہ پاک-عراق تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

دورانِ پرواز صدر زرداری نے برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے خیرسگالی کا پیغام بھیجا۔

Exit mobile version