برطانوی جج کی 11 سالہ بچی کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کی تعریف

برطانوی جج نے 11 سالہ بچی کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان عبداللّٰہ تنولی کی بہادری کی کھلے الفاظ میں تعریف کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس اگست میں عبداللّٰہ، جو لیسٹر اسکوائر میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کر رہے تھے، نے بچی کو چاقو سے مسلح حملہ آور سے بچایا۔ جج نے عبداللّٰہ کو عوامی فنڈز سے 1 ہزار پاؤنڈ انعام دینے کا حکم دیا اور حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سیکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

عبداللّٰہ نے پولیس کے پہنچنے تک حملہ آور کو دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ قابو میں رکھا اور بچی کی جان محفوظ بنائی۔

Exit mobile version