بھارت نے اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے۔
بھارتی اسکواڈ میں ابھیشک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔ کلدیپ یادیو، ورن چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے، اور ان کی جگہ اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔
