قومی ہاکی کھلاڑی بدستور ڈیلی الاونس کے منتظر

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے متعدد کھلاڑی اب بھی اپنے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روزمرہ کے اخراجات کے لیے ادھار لینا پڑ رہا ہے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ سے معاملات حل ہونے کے وعدے کیے گئے تھے، اور فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت کے فراہم کردہ فنڈز کی بدولت ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ تاہم ہاکی مینجمنٹ کی یقین دہانیوں کے باوجود نومبر میں بنگلا دیش کے دورہ کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث کھلاڑی شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Exit mobile version