ایشیز سیریز: ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔ چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 435 رنز کا ہدف دیا ہے اور جیت کے لیے انہیں مزید 4 وکٹیں درکار ہیں، جبکہ انگلینڈ کو فتح کے لیے 228 رنز بنانے ہوں گے۔

اس سے قبل چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Exit mobile version