امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے چند دن بعد پیش آیا، جس میں انہوں نے وینزویلا میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام پابندی کے شکار تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صدر ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وینزویلا نے امریکی اقدام پر ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا، تاہم اس سے قبل وہ امریکا پر اپنے تیل کے وسائل چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔
یہ حالیہ ہفتوں میں دوسرا موقع ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔



