ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے منڈی بہاءالدین میں چارج سنبھال لیا، عوامی ریلیف اور شفاف نظام اولین ترجیح قرار

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاءالدین کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دفتر پہنچنے پر سینئر افسران اور عملے نے ان کا استقبال کیا، جبکہ انہوں نے ضلعی افسران سے تعارفی ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا سرکاری افسران کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ صبح 9 بجے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں اور فرائض ایمانداری و محنت سے انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی محکمہ میں کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور سائلین کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین کو ماڈل ضلع بنانے کے لیے افسران، سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

Exit mobile version