ڈنگہ: نئے بجلی میٹر کیلئے مہینوں قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کو نئے ڈیمانڈ نوٹس بھیجنا ظلم، واپس لئے جائیں: ڈاکٹر حافظ محمد ادریس

ڈنگہ( پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی ڈنگہ و سربراہ ڈنگہ کو حق دو تحریک ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیپکو نے نئے ARM میٹرز کے لئے میٹر چارجز 31 اکتوبر کو بڑھائے، لیکن جو صارفین اس سے پہلے والے شیڈول کے مطابق اپنے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا چکے تھے ان کو میٹر لگا کر دینے کی بجائے بغیر نوٹس کے نئے شیڈول کے مطابق اٹھارہ ہزار روپے کا نیا ڈیمانڈ نوٹس دیا جا رہا ہے۔ قانونی، اخلاقی اور مالی اعتبار سے یہ سراسر ناجائز اور ظلم ہے۔ 31 اکتوبر سے قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کو پرانے شیڈول کے مطابق میٹر لگا کر دئیے جائیں۔ ورنہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتی چارہ جوئی اور نیپرا میں اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version