جرمنی کا پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو فوری طور پر بلانے کا فیصلہ

جرمنی نے پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو فوری طور پر جرمنی بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ افغان شہری اتحادی فوج کے انخلاء سے قبل افغانستان میں جرمن فوج کی سہولت کاری کر چکے تھے اور اب طالبان حکومت کے تحت ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ان افغان شہریوں کو جرمنی نے عارضی پناہ کے طور پر پاکستان میں ٹھہرایا ہوا تھا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پہلے اس اسکیم کو منجمد کر دیا تھا، تاہم پاکستان کی درخواست اور زور دینے پر اب جرمنی نے 650 میں سے 535 افغان شہریوں کو فوری طور پر جرمنی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version