پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ویسٹ انڈیز کا 2 ٹیسٹ میچز کے لیے دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال 15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جس میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول ہے۔ یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے نائب صدر عظیم بسارتھ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا ٹیسٹ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے کوئینز پارک اوول میں اور دوسرا برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

دورے سے قبل پاکستان ٹیم 4 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی جو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان ٹیم اس سیریز میں ایف ٹی پی میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، جس سے ٹیم کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Exit mobile version