دمام: اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی کو چوہدری ندیم اختر کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش

سعودی عرب (ادریس احمد سے) وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کے دورۂ دمام، سعودی عرب کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب اور فوکل پرسن پاکستان ایمبیسی چوہدری ندیم اختر گجر کی جانب سے محمد افضال بھٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کے دوران ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی،تقریب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، فلاح و بہبود اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ محمد افضال بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی سہولیات میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ، ویلفیئر اتاشی پاکستان ایمبیسی ریاض نجم ثاقب، جنرل سیکرٹری پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب پروفیسر احسان اللہ بھٹی،راجہ عمران یونس مندوب پاکستان ایمبیسی دمام، رانا اشرف، رانا جاوید سمیت مختلف اداروں کے سربراہان اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے اس دورے کو اوورسیز پاکستانیوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Exit mobile version