ڈاکٹر فیصل سلیم تبدیل ، عدیل حیدر نئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات

منڈی بہاءالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) صوبائی حکومت نے انتظامی تبدیلیوں کے تحت ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین فیصل سلیم کو تبدیل کر دیا ہے۔ فیصل سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدیل حیدر کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ نئی تعیناتی کے بعد عدیل حیدر جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

Exit mobile version