ڈنگہ پولیس خدمت مرکز کی منظوری پر مرزا تجمل کی جانب سے ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو خراجِ تحسین

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) مسلم لیگ (ق) کے راہنما مرزا تجمل نوید سیؤ نے ڈنگہ میں پولیس خدمت مرکز کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈنگہ اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کا قیام ایک دیرینہ عوامی مطالبہ تھا جو بالآخر پورا ہو گیا۔

مرزا تجمل نوید سیؤ نے اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کاوشوں، ذاتی دلچسپی اور مؤثر پیروی کے باعث یہ اہم منصوبہ منظور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور ڈنگہ کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے قیام سے شہریوں کو پولیس سے متعلق متعدد خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آئیں گی، جس سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بھی بڑھے گا۔ یہ اقدام حکومت پنجاب کے عوام دوست ویژن اور پولیس اصلاحات کا عملی مظہر ہے۔

آخر میں مرزا تجمل نوید سیؤ نے امید ظاہر کی کہ پولیس خدمت مرکز جلد فعال ہو جائے گا اور شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری سہولیات فراہم کرے گا جبکہ وہ خود بھی علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version