کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اتحاد و الائنس گروپ کی جانب سے امیدواروں کے چناؤ کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے امیدوار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخو چک اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار مرزا محمد عمران مغل ایڈووکیٹ پہلے ہی اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں متحرک دکھائی دیے۔

بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے انتخابات 10 جنوری کو منعقد ہوں گے۔ اجلاس کے دوران اتحاد و الائنس گروپ کی جانب سے دیگر نشستوں پر امیدواروں کے چناؤ کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے گئے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل اور بار کی مضبوطی کے لیے متحد ہو کر میدان میں اترا جائے گا۔