مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے: مزرا افضل

منڈی بہاءالدین ( بیوروچیف) سیاسی و سماجی رہنما مزرا افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار کر دی ہے اور عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش، سبزیوں، دالوں، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ تنخواہیں اور آمدن اسی سطح پر جمود کا شکار ہیں۔

مزرا افضل نے کہا کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ہونے سے گھریلو بجٹ مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔ متوسط طبقہ جو پہلے ہی محدود وسائل میں گزارا کر رہا تھا، اب مزید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے کنٹرول کے لیے ٹھوس اور دیرپا حکمتِ عملی اختیار کی جائے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین سماجی اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔

Exit mobile version