پاکستان فیڈریشن بیس بال و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقدہ ایونٹ میں انتظامات بہترین تھے۔ٹاپ کلاس بیس بال مقابلے نظر آئے
فیڈریشن کے سیکریٹری و سیکریٹری وومین ونگ طاہر محمود،عائشہ ارم، آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں میڈیا کے لیئے پیغام جاری۔ایونٹ این ای ڈی میں منعقد ہوا تھا
کراچی(عائشہ پرویز)35 ویں نیشنل گیمز کراچی کے سلسلے میں مینز بیس بال ایونٹ کا انعقاد شاندار تھا۔ یہ بات سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری طاہر محمود، سیکریٹری وومین وننگ عائشہ ارم، آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہی۔ میڈیا کے لیئے دیئے گئے سس پیغام میں انکا کہنا ہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ مذکورہ ایونٹ میں تمام تر انتظامات بہترین تھے۔ٹاپ کلاس بیس بال مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فرمان خان نے کیا تھا جبکہ فائنل کا افتتاح معروف اسپورٹس آرگنائزر و سول لائنز یوتھ کرکٹ فائونڈیشن و ٹیپ بال سندھ کے صدر جاوید جھانگڑا نے کیا تھا۔ اس موقع پر عمران کاتیا اعزازی مہمان تھے۔ جنہیں محمد محسن خان نے خوش آمدید کہا جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے اجرک اور شیلڈ پیش کیں۔اس موقع پر فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی، کیپٹن (ر) سرفراز احمد، جمیل کامران، ظفر وڑائچ، عامر سلیم، ندیم ظہیر، محی الدین، جاوید ملک، جاوید ڈیرو، ظفر شیرانی, حنظلہ عقیل، کریم نیازی اور دیگر موجود تھے۔





