پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سمیر منہاس نے 44 جبکہ حمزہ ظہور نے 42 رنز اسکور کیے۔
Qualified for the ACC Men's U19 Asia Cup semi-finals! 💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2025
Abdul Subhan grabs 4️⃣ wickets as Pakistan U19 triumph by 70 runs 👏
Scorecard: https://t.co/jx5qi95e77#PAKvUAE | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/FhKbX7sOxv
یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38ویں اوور میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یو اے ای کے ایان مصباح نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ پرتھوی مدھو 27 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔





