ڈنگہ ( زمان اسلم سے ) ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کے بجلی اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت انچارج بجلی اپ گریڈیشن پروگرام قیصر اسحاق مغل کی زیر نگرانی محلہ رحمانیہ میں جامع مسجد رحمانیہ سے ملحقہ گلی اور سرکولیشن مینجر سٹی 53 نیوز میاں محمد اسلم والی گلی میں بجلی کی پرانی تاریں تبدیل کر دی گئیں۔
یہ اقدام انچارج نمائندگان روزنامہ سٹی 53 نیوز میاں احتشام اللہ اسلم کے مطالبے پر کیا گیا، جس کے تحت دونوں گلیوں میں پرانی تاریں اتار کر 2 سوفٹ طویل انسولیشن ایچ ٹی تاریں نصب کر دی گئیں۔
پرانی تاریں گرمی کے موسم میں بار بار جل جاتی تھیں جبکہ بارشوں کے دوران گھروں کے قریب نصب ہونے کے باعث دیواروں میں بجلی کا کرنٹ آ جاتا تھا، جس سے اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار تھے۔

اس مسئلے پر میاں احتشام اللہ اسلم نے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو اور قیصر اسحاق مغل سے تاروں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا، جس پر گزشتہ روز فوری عملدرآمد کرتے ہوئے واپڈا سٹاف نے پورا دن لگا کر ایک ہی دن میں تمام نئی تاریں نصب کر دیں۔
نئی نصب کی گئی تاریں انسولیشن ایچ ٹی لیڈز کہلاتی ہیں، جو بظاہر عام سائز کی ہوتی ہیں مگر ان پر ریڈ انسولیشن موجود ہوتا ہے، جس سے قریبی گھروں اور دیواروں کو بجلی کے کرنٹ سے محفوظ بنایا جاتا ہے۔
اس بروقت اقدام پر اہالیانِ محلہ رحمانیہ اور اہلِ کلی نے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو اور قیصر اسحاق مغل کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کی پہچان یہی ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اور مؤثر اقدامات کرے۔