چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی مستعفی

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے صدرِ مملکت کو باقاعدہ نوٹس بھجوا دیا ہے۔ یہ نوٹس سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کی درخواست کے ساتھ ارسال کیا گیا۔

استعفیٰ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث مزید ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں، جس کے بعد این آئی آر سی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔

Exit mobile version