جاوید یعقوب ڈار کو مرکزی انجمن تاجران گجرات کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر نمایاں شخصیات کی مبارکباد

گجرات (ارشد علی) پیپلزپارٹی اوورسیز کے رہنما فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق چوہدری ناصر علی رانجھا ن لیگ کے رہنما رخسار بٹ اور سماجی شخصیت چوہدری ساجد مکیانہ کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست اعلیٰ جاوید یعقوب ڈار کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کو مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنائے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی نیک خواہشات کا اظہار کیا چوہدری ناصر علی رانجھا نے کہا جاوید یعقوب ڈار گجرات کے معروف تاجر رہنما ہے وہ مرکزی انجمن تاجران گجرات کے پلیٹ فارم سے تاجران کی مثالی خدمت کریں گے اس موقع پر جاوید یعقوب ڈار نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا اور خوشگوار موڈ میں گپ شپ کی

Exit mobile version