کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں پری کرسمس تقریبات کے تحت کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے معزز نمائندگان جن میں بابا خوشی، پادری اعظم، پاسٹر الیاس، مون شہباز، پاسٹر ندیم مسیح، پادری سرفراز مسیح، پادری سہیل ملک اور پادری یاسر مسیح شامل تھے نے شرکت کی اور ڈی سی گجرات کو شال کا تحفہ پیش کیا۔
تقریب میں کرسمس کی آمد کی خوشی منائی گئی اور بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ ضلع گجرات میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی احترام اور تحفظ حاصل ہے۔
