کڑیانوالہ پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

گجرات: ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ منیر حسین اور SI سمیت عملہ نے مختلف مقامات پر خصوصی ہولڈاپ ناکہ جات لگائے۔ دوران چیکنگ 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 5 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد فقیریا ولد احمد خان، محمد شفیق ولد محمد رفیق، غلام عباس ولد محمد اصغر، عمران عرف مانا ولد جگا اور محمد اصغر ولد محمد نواز شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان گجرات پولیس نے کہا کہ ضلع بھر میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version