ڈی پی او منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی کا شہر میں ٹریفک ڈیوٹی کا اچانک معائنہ، متعدد اہلکار معطل

منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈی پی او منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر منڈی بہاءالدین میں ٹریفک ڈیوٹی کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران حاکم مال کے سامنے تعینات ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی، کارکردگی اور نگرانی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور ایک ٹریفک اہلکار غیر حاضر پایا گیا، جس پر فوری طور پر اسے معطل کر دیا گیا۔ اسی طرح محرر ٹریفک کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا جبکہ ناقص نگرانی اور ذمہ داری میں کوتاہی پر ڈیوٹی انچارج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے اس موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط، قانون کی بلاامتیاز عملداری اور عوام کے ساتھ خوش اخلاق رویہ پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ فرائض میں کوتاہی یا بدانتظامی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Exit mobile version