لالہ موسیٰ (پ ر)ممتاز صحافی، سابق چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب اور میڈیا بیورو آفس لالہ موسیٰ کے روحِ رواں مرحوم محمد منشاء بٹ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے صحافیوں، مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے مرحوم کی صحافتی خدمات، جرأت مندی، خدمتِ خلق، لوگوں سے محبت، اخلاق اور اصول پسندی کو خراجِ تحسین پیش کیا،تقریب کا آغاز حافظ عمیر کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور وحید بٹ نوری و حافظ احمد شکور کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ محمد اقبال سیالوی نے انجام دیے،اس موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ بلال منشاء بٹ ،حاجی ندیم بٹ ، یامین بٹ ،جبران بٹ ،خرم بٹ، حاجی مبشر بٹ، ساجد اقبال بٹ، ویگر نے کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حبیب حیدر شاہ نے کہا کہ منشاء بٹ کی کمی آج بھی شدت سے محسوس ہوتی ہے، وہ محبت، خلوص اور جرأت کا پیکر تھے۔سیف الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ (مسلم لیگ ن) نے کہا کہ مرحوم نے ضلع گجرات کے عوامی مسائل کی آواز بن کر مثال قائم کی اور خاندان کے لیے اظہارِ یکجہتی بھی کیا علامہ اصغر توحیدی کھاریاں نے کہا کہ منشاء بٹ اپنی اعلیٰ اخلاقیات اور حسنِ کردار کے باعث آج بھی دلوں میں زندہ ہیں،میاں عنصر پگانوالہ نے کہا کہ مرحوم اصولوں کے پکے اور نرم گفتار مگر ثابت قدم انسان تھے،مہر محمد الیاس (گجرات) نے مرحوم کی انسانیت سے محبت اور سچائی کو ان کی شخصیت کی نمایاں پہچان قرار دیا،مصدق عزیز چوہدری (صدر گلیانہ پریس کلب) نے واقعہ سناتے ہوئے مرحوم کی انسان دوستی اور شفقت بھرے رویے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،سینئر صحافی مشتاق بٹ نے کہا کہ موجودہ دور کی صحافتی گراوٹ میں منشاء بٹ جیسے لوگ بہت یاد آتے ہیں محمد منشاء بٹ مرحوم کے صاحبزادےبلال منشاء بٹ (چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم) نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ تقریب کے نمایاں شرکاء میں سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ،سید قلب عباس شاہ کلیوال سیداں ، شیخ طارق محمود، شیخ خالد محمود،عثمان عزیز قادری، ، اعجاز ڈار، ڈاکٹر عابد مجید، راجہ شہزاد، شہباز گولڑوی، چوہدری عمران اشرف گجر، چوہدری ظفر بوسال، رانا تنویر، نثار بٹ، سمیع اللہ بھٹی، رانا مہتاب، شاہد گنجہ،ایس ایچ او تھا نہ سٹی لالہ موسیٰ چوہدری انصر محمود گورسی ، ایس ایچ او اختر محمود، قمر بٹ جاتریاں، شہباز ہاشمی، خالد ڈار، چوہدری وقار امجد مرالہ ایڈووکیٹ، سید تصدق حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید شہباز حسین شاہ ایڈووکیٹ، عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ، فاروق اشرف ایڈووکیٹ، وقاص احمد بھٹی (خبریں)، طارق حسین زرگر، حاجی مہر ہدایت اللہ، مہر فرید (پنجاب پولیس)، میاں احسان، ڈاکٹر احسان،ریاست علی ، عنصر اقبال پنجاب پولیس ، سید اظہر شاہ مسلم لیگ ن، ملک ناصر محمود، حاجی غفار جذبہ، ، ملک ناصر ، شہباز بٹ ،محمد سہیل (موٹر وے پولیس)،سیکرٹری محمد یونس، عرفان ادریس (نیوز الرٹ)، اعجاز بٹ کریم پورہ، شہزادہ سلیم حلجی، سابق اے ایس آئی افضل بٹ، سابق سیکرٹری محمد یونس، صحافی محمد ایوب بھٹی، حافظ ارسلان، صحافی جمیل طاہر، عبدالطیف نجمی، چوہدری مبشر لوہسر، شہزاد دلبر، حاجی ذکا اللہ کھٹانہ، حافظ وحید (غلہ منڈی)، چوہدری اسلم گجر (گجرانوالہ)،قاصد ڈار، پرویز بٹ ، چوہدری ارشدجھنڈیوالی،چوہدری عماد رخسار جھنڈیوالی، لالہ فوجی ، مرزا عمران اشرف، راشد منصور، آغا رفاقت بٹ دھامہ ، خان راشد دھامہ ، شیراز سنی موبائل ، چوہدری مہدی خان مراڑیاں غلہ منڈی ، ندیم بٹ چکوڑی، یامین بٹ، حاجی مبشر بٹ، ساجد اقبال بٹ، مہر ہدایت اللہ سمیت دیگر معزز مہمان شامل تھے،تقریب کے اختتام پر مرحوم محمد منشاء بٹ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حق، دیانت، خدمتِ خلق اور صحافتی وقار کی اس روایت کو جاری رکھیں گے جو مرحوم نے اپنی پوری زندگی قائم رکھی۔
لالہ موسیٰ: صحافی محمد منشاء بٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ،علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے افراد کی بھرپور شرکت
