پی ایس 9 شکارپور 3: ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پیپلز پارٹی کے آغا شہباز علی درانی کامیاب

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ حلقے میں ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی، جس میں ووٹرز نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 792 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 178 میں سے 70 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق صوبائی وزیر آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔

Exit mobile version