کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات کی واضح ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ گلیانہ پولیس نے جواریوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تھانہ گلیانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقررہ مقام پر ریڈ کیا، جہاں ملزمان جوئے میں مصروف تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضہ سے جوئے میں استعمال ہونے والی نقدی اور سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ڈی پی او گجرات نے تھانہ گلیانہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
