کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار): تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال سرائے عالمگیر میں ڈیجیٹل ایکس رے مشین کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نور العین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عطاالمنعم، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر جناب فاروق عظیم، رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس، رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد اسلم، سابق رکن قومی اسمبلی ملک جمیل اعوان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر محمد بلال بن طارق، ڈاکٹر وحید کامران، سفیان طارق اور محمد سفیان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیو کے خاتمے کی مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔
تقریب کا مقصد عوام کو مطلع کرنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل ایکس رے مشین اب THQ ہسپتال سرائے عالمگیر میں عوامی مفاد کے لیے مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے، جس سے صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
