کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) الفلاح اسکالرشپ کے زیر اہتمام دسویں کلاس کے طلباء کے مابین "برین آف گجرات” کے عنوان سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزڈم ہاوس چنن اور وزڈم ہاوس باہروال کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کی۔

اس مقابلے میں تقریباً 75 سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا، جبکہ اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ مقابلے کا مقصد نوجوان ذہنوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور تعلیمی دلچسپی کو فروغ دینا تھا۔