دورہ بھارت: لیونل میسی کے کولکتہ اسٹیڈیم میں مختصر قیام پر مداح مشتعل

کولکتہ: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں مختصر قیام کے باعث مداح مشتعل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میسی اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ کے لیے موجود رہے، جس پر شائقین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

مداحوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور شکایت کی کہ میسی کے گرد تمام رہنما اور وزرا موجود تھے، جس کے باعث وہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھنے سے محروم رہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کی کک لگائی اور نہ ہی کوئی اور مظاہرہ کیا، اور یہ ایونٹ ان کے لیے بدترین تجربہ ثابت ہوا۔

Exit mobile version