پاکستانی اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

کوئٹہ: پاکستان کے معروف موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔ سلطان گولڈن نے 2022 کے تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کیا، جب کہ اس سے قبل امریکی اسٹنٹ مین نے یہ فاصلہ ایک منٹ 15 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔

سلطان گولڈن نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ریورس ڈرائیو جمپ کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس دوران انہوں نے 121.72 فٹ کا ریمپ جمپ مکمل کیا، جب کہ سابقہ ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ تھا۔ شائقین نے ان کے اس کارنامے پر زبردست تعریف کی۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔ سلطان گولڈن کے اس تاریخی کارنامے نے پاکستان کو عالمی اسٹنٹ کی دنیا میں ممتاز مقام دلایا ہے۔

Exit mobile version