کھاریاں: انجمنِ تاجران کے صدر عثمان اکبر عباسی کی کھوکھا بازار کی بنیاد رکھنے میں خدمات قابلِ تعریف

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) انجمنِ تاجران مین بازار کھاریاں کے صدر عثمان اکبر عباسی نے کھوکھا بازار کی بنیاد رکھنے میں تاریخی اور کلیدی کردار ادا کیا، جس کے اثرات آج بھی نمایاں ہیں۔ کھوکھا بازار سے آج سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

عثمان اکبر عباسی نے انجمنِ تاجران کے تحت تاجروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا اندازِ قیادت ذاتی تشہیر یا سرکاری تعلقات کی بجائے تاجروں کی خدمت پر مرکوز رہا ہے۔

تاجروں کے لیے ان کی خدمات اور قیادت عثمان اکبر عباسی کو ایک بہترین اور قابلِ تقلید مثال بناتی ہیں۔

Exit mobile version